رواں ہفتے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے تاریخ کا نیا ریکارڈ بنایا جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا مہنگا ہو گیا۔۔۔۔
اس ہفتے لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 73 ڈالر مہنگا ہوا۔۔۔۔ ہفتے کے آغاز پر سونے کی ٹریڈنگ 2 ہزار 813 ڈالر سے شروع ہوئی۔۔۔۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک اونس سونا 2 ہزار 886 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔۔۔
پاکستان میں پیر کو سونے کی فروخت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے فی تولہ سے شروع ہوئی۔۔۔۔ ہفتے کے اختتام پر سونا 2 لاکھ 99 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہوا۔۔۔
ہفتے دوران جمعہ کو سونے کی قیمت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تین لاکھ روپے کی سطح کو عبور کیا اور قیمت 3 لاکھ 46 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔۔۔۔