چمن : جشن بہاراں کے سلسلے میں بلوچستان کے علاقوں نوشکی، چمن، کوہلو، مرغا فقیر زئی اور بادینی میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔
یہ تقریبات ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور مقامی افراد کے باہمی اشتراک سے منقعد کی گئیں۔ضلع نوشکی میں جشن بہاراں کے ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیاگیا۔
تقریبات میں مختلف اسٹالز لگائے گئے اور فٹبال، کرکٹ، رسہ کشی، گھڑ سواری، والی بال، ٹینٹ پیگنک سمیت مختلف کھیلوں کا انعقاد کیاگیا۔
مقامی گلوکاروں کی جانب سے روایتی گیت گائے گئے جس سے شرکاء نےخوب لطف اٹھایا۔ان تقریبات میں دہشتگردی سے بےزار عوام نے بھرپور شرکت کی جن میں ایک بڑی تعداد بچوں اور نوجوانوں کی تھی۔
مقامی عمائدین اور نوجوانوں نے جشن بہاراں کی تقریبات پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔