قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔۔۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ساتھ میچ دیکھا۔۔۔
اس موقع پر کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔۔
محسن نقوی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون پر مئیر کراچی مرتضی وہاب کا شکریہ ادا کیا۔۔
مئیر کراچی مرتضی وہاب نے ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم مکمل کرنے پر چیئرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا
مرتضی وہاب نے کہا قذافی سٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین سٹیڈیم بنانے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔۔۔مرتضی وہاب نے قذافی سٹیڈیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد بھی دی