کراچی : سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔
قومی اسکواڈ کل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا، پاکستانی ٹیم کل ساڑھے 12 سے ساڑھے 3 بجے تک پریکٹس کرے گی۔
پاکستانی ٹیم سیریز میں اپنا دوسرا میچ 12 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا، اس سے قبل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 10 جنوری کو لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔
دوسری جانب، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منگل 11فروری کو ہوگی، تقریب میں علی ظفر، شفقت امانت علی، ساحر علی بگا سر بکھیریں گے جب کہ تقریب میں آتش بازی اور لائٹ شو بھی ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی شاندار افتتاحی تقریب کے لیے تیار ہوجائیں۔