امریکی صدر کا اسٹیل اور ایلومینئم کی امپورٹ پر 25 فیصد ریگولٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان۔۔۔۔ دھاتوں کی عالمی مارکیٹ میں افراتفری مچ گئی ۔۔۔۔۔
گولڈ مارکیٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔۔۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت نے 2900 ڈالر کا تاریخ کا نیا ریکاڑ بھی عبور کر لیا۔۔۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر فی اونس مہنگا ہو گیا۔۔۔ اس وقت نیویارک اسٹاک مارکیٹ ایک اونس سونا 2933 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔۔۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں 4000 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے کا ہو گیا۔۔۔