لکی مروت: لکی مروت کے علاقے نورنگ میں مولانا شعیب نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی مولانا حسن شاہ کو قتل کردیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا حسن شاہ امیر جان بھٹہ خشت پر موجود تھا کہ اس کے بھائی مولانا شعیب نے آکر فائرنگ کردی ۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع تھا۔ لاش کو نورنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔