قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔۔۔۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ۔ ورکرز کی دن رات محنت۔ 120 روز میں منصوبہ مکمل ہوا۔۔۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا۔ رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوگی۔۔۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کل نیشنل اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔۔۔
معروف گلوکار علی ظفر۔ شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔۔آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔عوام کا داخلہ مفت ہو گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے 28 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوا۔۔۔31 جنوری کو تعمیراتی کام مکمل کر لئے۔۔۔
پویلین عمارت کو مکمل گرا گرا کر تعمیر کیا گیا۔ ہر انکلوژرز میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔۔نئی ایل ای ڈی لائٹس۔ جدید سکور سکرینز اور گرل نصب کی گئی۔۔ شائقین کرکٹ کے بہتر ویو کے لئے جنگلے ختم کر دیئے گئے۔۔۔
تمام ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش کی گئی۔۔ نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔۔۔
محسن نقوی نے کہا ایف ڈبلیو او۔ نیسپاک۔ کنٹریکٹر اور پی سی بی کی پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا۔۔۔شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔۔۔ چیمپئنز ٹرافی کی ٹیمز کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.