ایران کا 1000 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک مار کرنے والے AI سے لیس کروز میزائل کی تیاری کا اعلان
ایران نے مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس ایک جدید لانگ رینج کروز میزائل کی تیاری کااعلان کیا ہے، جو 1,000 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا میزائل بہتر درستگی، ہدف کی شناخت، اور آپریشنل استعداد کا حامل ہے۔
- AI سے چلنے والا نیویگیشن سسٹم جو متحرک جنگی حالات میں حقیقی وقت میں خود کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔
- الیکٹرانک جنگی حملوں کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت۔
- سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے مزید موثر ٹیکنالوجی۔
ایران کی مقامی دفاعی ٹیکنالوجی میں مسلسل ترقی عالمی سطح پر پابندیوں کے باوجود اس کے عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔ ایڈمرل تنگسیری کے مطابق، یہ نیا کروز میزائل ڈرونز، آبدوزوں، اور جدید بحری جنگی جہازوں کے ساتھ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے گا۔
ایرانی نیوی کے کمانڈر نے کسی بھی ممکنہ بیرونی خطرے کے خلاف سخت ردعمل دینے کا عندیہ دیاکہ "ہماری بحری افواج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔”