مزدوروں کی عظمت کو سلام۔۔۔۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقدہ تقریب میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔۔۔
700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔۔۔
محسن نقوی نے دن رات محنت کر کے سٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔۔۔
چئیرمین پی سی بی نے مزدوروں کے ساتھ فردا فردا ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔۔۔ مزدوروں کو کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی۔۔۔
محسن نقوی نے مزدوروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آپ نے اپنی محنت سے دل جیت لئے ہیں۔ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔ آپ تمام کی انتھک محنت کے باعث آج ہم سرخرو ہوئے ۔۔ ہر مزدور ہمارا ہیرو ہے جنہوں نے خواب کو حقیقت میں بدلا۔۔۔
مزدوروں کی پلاؤ ، بیف قورمہ، چکن تکہ، کولڈرنک اور میٹھے سے تواضع کی گئی۔۔۔