عالمی مارکیٹ میں خام تیل 77ڈالر سے تجاوز کر گیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ کے تجارتی پارٹنرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ۔۔۔ دنیا بھر کی مارکیٹوں میں بھونچال آ گیا۔۔۔

خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں روس اور ایرانی تیل سپلائی پر تحفظات اور معاشی کساد بازاری کے خدشات نے ہلچل مچا دی ہے۔۔

نیویارک کی اسٹاک مارکیٹ میں ایک بیرل خام تیل مزید 1.23 ڈالر مہنگا ہو گیا۔۔۔ خام تیل 77 ڈالر 7 سینٹس میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔۔

حالیہ ایک ہفتے میں خام تیل کی قیمت 2 فیصد بڑھ چکی ہے۔۔۔

صدر ٹرمپ کی ایران اور روس پر مزید پابندیوں کے اعلان سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔۔۔ اگر روسی تیل کی ایکسپورٹس پر پابندی لگائی جاتی ہے تو اس کا سب سے بڑا نقصان ایشیا کی دو بڑی معیشتوں چین اور بھارت کو ہو گا جو روسی تیل کے دنیا میں سب سے بڑے خریدار ہیں۔۔۔

امریکی صدر نے ایرانی تیل کی برآمدات کو روکنے کے لئے بھی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے جس کے باعث آئل مارکیٹ میں خام تیل مسلسل مہنگا ہو رہا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے