پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بلے باز حنیف محمد کو بھی بعد از مرگ پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مرحوم کرکٹر کے بیٹے شعیب محمد نے بھی شرکت کی۔۔
شعیب محمد کونیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی سی بی چئیرمین محسن نقوی نے اعزاز سے نوازا۔۔ بیٹے شعیب محمد نے اپنے مرحوم کے لئے ٹوپی اورخصوصی طور پر ڈیزائن کردہ تختی وصول کی