جمیعت علمائے پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے پوچھا کہ ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے عدلیہ سے ملاقات کیوں کی؟ اس کا ایجنڈا کیا ہے؟ اور یہ ملاقات کس طرف اشارہ کر رہی ہے؟
انہوں نے کہا عالمی مالیاتی کے وفد کی عدلیہ سے ملاقات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں منفرد واقعہ ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں منفرد واقعہ ہے کہ آئی ایم ایف ہماری عدلیہ سے ملنا چاہتا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیوں ملے ہیں، ان کا کس طرف اشارہ ہے؟
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ لگتا یہ ہے کہ بہترین معیشت کا تعلق عدل و انصاف کے ساتھ ہے اور ان کو ہمارے عدل و انصاف پر تحفظات ہیں، شاید اس وجہ سے ملے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات ہوئی تھی۔