نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سیٹنیئر کی کراچی میں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس۔۔۔۔کہا پاکستان نے آخری میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔۔۔۔ سلمان علی آغا اور محمد رضوان کی بیٹنگ بہت عمدہ تھی۔۔۔ ہمیں فائنل میں بھی ایک زبردست میچ کی امید ہے۔۔۔
مچل نے کہا وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار ہے میچز ہائی اسکورنگ ہورہے ہیں۔۔۔ہم نے ابھی تک اپنی پلیئنگ الیون فائنل نہیں کی ہے فائنل سے پہلے ہمیں تیاری کا اچھا وقت مل گیا۔۔۔۔
انہوں نے کہا پاکستان میں کرکٹ کو بہت انجوائے کرتے ہیں۔۔۔ کراچی اور لاہور کا کراؤڈ بہت اچھا ہے۔۔
نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصد کراؤڈ ہمارے خلاف ہی ہوگا۔۔۔ ہم نے تین دن میں دومیچز کھیلے تو تھوڑی تھکن ضرور تھی۔۔۔کراچی میں اچھا ریسٹ مل گیا۔۔۔
انہوں نے کہا راچن رویندرا اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔۔۔ ہم جلد بازی میں کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔۔۔ راچن کی کنڈیشن کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں، مچل سیٹنیئر۔۔ہمارے اہم بیٹر کین ویلیم سن اچھی فارم میں ہیں۔۔۔ امید ہے فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کرینگے۔۔