صدر ترکیہ رجب طیب اردوان واپس وطن روانہ

0

اسلام آباد : پاکستان کا دورہ مکمل کرکے صدر ترکیہ رجب طیب اردوان خاتون اول کے ساتھ وطن واپس روانہ ہو گئے۔

شہباز شریف معزز مہمانوں کو رخصت کرنے کے لیے نور خان ایئربیس پر موجود رہے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے نورخان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا۔

اس کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق پاک-فضائیہ کے جے ایف 17طیارے ترکیہ کے صدر کے جہاز کو حصار میں اسلام آباد لائے، پاکستان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائی استقبال کیا گیا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.