برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساؤتھ افریقہ کی تنظیم ’’برکس‘‘ کے ڈیولپمنٹ بینک کا ممبر بننے کے لئے حکومت نے 5882 شیئرز خریدنے کی منظوری دے دی۔۔۔ پاکستان 58 کروڑ ڈالر مالیت کے حصص خریدے گا۔۔۔۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں شیئرز کی خریدری کی منظوری دی گئی۔۔۔۔
ای سی سی نے وزارت تجارت کے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 سمری کی منطوری بھی دے دی۔۔۔ صدر مملکت کے نام بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں (ڈسکوز) کے شیئرز کی منتقلی کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔۔۔
وزارت پٹرولیم کی سنگاپور میں جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔۔۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 133 سکیموں کیلئے 19 ارب روپے کا فنڈز بھی منظور کر لیا۔۔۔
وزارت ہاوسنگ کو 5 ارب 36 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ بھی دے دی گئی۔۔۔فاٹا میں نادرا کے سہولت سینٹرز کیلئے 1 ارب 91 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے۔۔۔۔
وزارت صحت کے پینشنرز کو 50 کروڑ کی گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی۔۔۔ایوان صدر کیلئے نئی 5 گاڑیوں کی خریداری کیلئے 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کا فنڈ بھی جاری کر دیا گیا۔۔۔سرمایہ کاری بورڈ کے منصوبے کیلئے گرانٹ کی سمری بھی منظور کر لی