پاکستان کرپٹو کونسل کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔۔۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کی صدارت کی۔۔
اجلاس میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی اور ریگولیشن کے لیے ایک خودمختار ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام م پر بھی غور کیا گیا۔۔
اجلاس میں ایک محفوظ، شفاف اور اختراع کی حوصلہ افزائی کرنے والے ریگولیٹری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔۔ اجلاس میں مجوزہ فریم ورک کو بین الاقوامی معیارات اور جدید ٹیکنالوجی کے رجحانات سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔۔ پاکستان میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے مجوزہ ریگولیٹری فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا
بلاک چین کو ذمہ داری کے ساتھ اپنانے، سرمایہ کاروں کے تحفظ اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ وزیر خزانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مالیاتی نظام کی تشکیل کے لیے پُرعزم ہے۔۔
اجلاس میں اسٹیٹ بینک، ایس ایس سی ہی، قانون ڈویژن اور آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن کے نمائندوں پر مشتمل ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔۔تکنیکی کمیٹی مجوزہ قوانین کا جائزہ لے کر ایک مضبوط فریم ورک اور گورننس ڈھانچے کی تجاویز پیش کرے گی۔۔ کمیٹی کی تجاویز کو پاکستان کرپٹو کونسل کے آئندہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔۔
: اعلامیہ
: اعلامیہ
ان ت :