وارسک : فرنٹیئر کور سینٹر (نارتھ) وارسک میں بنیادی فوجی تربیت کے 35 ویں کورس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
فرنٹیئر کور سینٹر وارسک میں 35 ویں ایڈیشن کورس میں 1422 ریکروٹس نے کامیابی سے اپنی تربیت مکمل کی۔ تربیت حاصل کرنے والے ریکروٹس میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔
تقریب میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ریکروٹس نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔
آئ جی ایف سی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور تربیت کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس کو شیلڈز اور اعزازی شمشیر سے نوازا۔
آئ جی ایف سی نے ریکروٹس اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کامیاب تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔
پاسنگ آوٹ پریڈ کی سادہ مگر پروقار تقریب میں اعلی سول و فوجی حکام، پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس کے اہل خانہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔