کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کےخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 752 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ہزارہ ٹاؤن میں ضلعی انتطامیہ، پولیس اور ایف سی نے کریک ڈاؤن میں 752 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کا نادرا میں اندراج کیا جارہا ہے جس کے بعد ان کو چمن روانہ کردیا جائےگا جہاں سے وہ باب دوستی کے ذریعے افغانستان بجھوا دیے جائیں گے۔
ڈی سی کوئٹہ مہر اللہ بادینی کے مطابق اب تک چمن کے راستے 1لاکھ 75ہزار سے زائد افراد کو افغانستان بجھوایاگیا ہے، بلوچستان حکومت کی ہدایات پر پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کررہے ہیں اور یہ جاری رہیگی۔
