فلسطین،لبنان اورشام کے لیے 24ویں امدادی کھیپ کراچی کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سے روانہ کردی گئی۔۔۔
امداد چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایل آرش انٹرنیشنل ائیرپورٹ مصر کے لیے روانہ کی گئی
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ترجمان کے مطابق امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی جس میں تقریباً 60 ٹن سامان شامل ہے۔۔۔
امداد سامان میں موسم سرما کے خیمے،ترپال اورچادروں سمیت دیگراشیا شامل تھیں۔۔۔ اب تک مجموعی طور پر 1,861 ٹن امدادی سامان تینوں ممالک کو بھیجا جا چکا ہے۔۔۔
ترجمان کے مطابق فلسطین، غزہ(1378 ٹن)،لبنان (372 ٹن)اورشام (111 ٹن) کے متاثرین کے لیے روانہ کیاجاچکا ہے
امدادی سامان کی روانگی کے موقع پرمنسٹری آف فارن افیئرز اوراین ڈی ایم اے کے سینئرحکام موجود تھے۔۔ وزیراعظم کی ہدایت پرنیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی شام کے جنگ سے متاثرہ لوگوں کوامداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے
Trending
- پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ آذربائیجان
- پانچ سالہ نجکاری منصوبہ قومی اسمبلی میں پیش،پی آئی اے،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری اولین ترجیح
- غزہ پر مکمل قبضے کے خلاف اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، متبادل حل کا مطالبہ
- پاک فوج کی بہادری ناقابلِ شکست ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
- جولائی میں 2ارب 70کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹس پر وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
- خیبرپختونخوا کے27 اضلاع کی135 بلدیاتی نشستیں خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
- ٹرمپ نے ابراہام معاہدے کے ذریعے مشرق وسطیٰ کے اتحاد کا مطالبہ کر دیا
- ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 46 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا