چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔دونوں ممالک کی جوائنٹ ملٹری کوآپریشن کمیٹی اجلاس کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی۔۔۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کی رائل فورس کے میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی، معاون وزیر دفاع اور جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔۔۔ سٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔۔۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور جنرل فیاض بنچ حمید الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف، سعودی عرب نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔۔۔دونوں اطراف نے پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا۔۔۔باہمی تبادلہ پروگراموں، تربیتی اقدامات اور دفاع سے متعلق دیگر سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔۔۔
عسکری قیادت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
قبل ازیں مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔۔۔