لیفٹیننٹ حسن اشرف شہید کی نمازِ جنازہ میں وزیراعظم کی شرکت

0

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں سے لڑتے لیفٹننٹ جنرل محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔۔۔

وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت اعلی عسکری و سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔۔۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید نے میر انشاہ میں دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کی غیر متزلزل لگن اور بہادری کی ایک اور شاندار مثال ہے،۔۔۔ جنہوں نے اپنے پیارے وطن کی خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔۔۔پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے لیے متحد ہے۔

لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی عمر 21 سال اور انکا تعلق لاہور سے ہے ۔۔۔ لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کو ان کی عظیم قربانی کے اعتراف میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.