آئی ایم ایف کے دو مزید وفود جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔۔۔۔۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا مجنوعی طور پر 2.5 ارب ڈالر کے قرض کیلئے الگ الگ مذاکرات کئے جائیں گے۔۔
آئی ایم ایف کا ایک وفد 24 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔۔۔۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1.5 ڈالر کے نئے رعایتی قرض پر مذاکرات ہونگے۔۔۔نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے تدارک کے لیے ہوگا۔۔۔۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دبئی میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹیلینا جارجیو سے حالیہ ملاقات میں مزید امداد فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔۔۔
پاکستانی معیشت کو دو سال پہلے موسمیاتی تبدیلیوں سے 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا تھا۔۔۔۔۔آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے میں مدد کرے گا۔۔۔
آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات اور اہداف کا جائزہ لے گا۔۔۔۔موسمیاتی تبدیلیوں کے نئے قرض پروگرام پر بات چیت مارچ کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کاامکان ہے
مارچ کے اوائل میں ہی آئی ایم ایف مشن توسیعی فنڈ پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینے آئے گا۔۔۔7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات ہونگے۔۔
آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی