العلا : ابھرتی ہوئی منڈیوں کی معیشتوں سے متعلق العلا کانفرنس آج سعودی عرب کے شہر العلا میں شروع ہوئی ۔
اس کانفرنس میں دنیا بھر کے وزرائے خزانہ، مرکزی بینکوں کے گورنر، پالیسی ساز اور اقتصادی ماہرین شرکت کررہے ہیں۔
وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اپنے سعودی ہم منصب محمد AL JADAAN کی خصوصی دعوت پر اس دو روزہ اعلی سطح کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
اس کانفرنس کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب پائیدار ابھرتی ہوئی منڈیوں کی راہ ہموار کرنے سے متعلق ایک اعلی سطح کے پینل مباحثے میں بھی شرکت کریںگے جس کا اہتمام آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا کریں گی اور اس میں مصر، برازیل اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے ۔
اس کانفرنس میں اڑتالیس ملکوں کے دو سو شرکاء اور چھتیس مقررین شریک ہوںگے۔