دوسرے صوبوں کے عوام کہتے ہیں ہمیں بھی مریم نواز جیسا وزیر اعلیٰ چاہیے، بشری بی بی کے پی میں بھی "بزدار سسٹم ” چاہتی ہیں : امیر مقام

0

پشاور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سفیران انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ دیگر صوبے والے کہتے ہمیں بھی مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے پی ٹی آئی اور خیبر پختونخوا حکومت پر کڑی تنقید کی جبکہ مہنگائی میں کمی کو ایک معجزہ قرار دیا۔

امیر مقام نے کہا کہ ہر آدمی مہنگائی سے پریشان تھا لیکن وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت کی ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے سمجھا ہم سب پاکستانی ہیں، انہوں نے اپنا کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی، 40 فیصد مہنگائی کم ہو کر 2 سے 3 فیصد تک آ گئی یہ بڑا معجزہ ہے، شرح سود کو کم کر کے 12 فیصد لے آئے ہیں، اوورسیز بھی اب ایک شخص کے ساتھ نہیں، وہ شخص صرف اپنی ذات کیلیے لڑتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خطوط لکھنا ملک دشمنی ہے، عمران خان کو ملک کی بجائے ذاتی مفاد عزیز ہے، پی ٹی آئی کے وزیر کے بیان سے پی آئی اے کو شدید نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے صوبے پر توجہ دیں، پی ٹی آئی والے عہدوں کیلیے آپس میں دست و گریباں ہیں، ان میں زیادہ چندہ جمع کروانے والوں کو عہدہ دیا جاتا ہے۔

امیر مقام نے مزید کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت کا تیسرا دور ہے اور آپس میں لڑ رہے ہیں، بشریٰ بی بی کی خواہش ہے صوبے میں بزدار والا سسٹم چلے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.