160فعال انسانی اسمگلرز کی تفصیلات وزیراعظم کو موصول

0

وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار۔۔۔۔۔
حساس اداروں نے 160 فعال انسانی اسمگلرز کی تفصیلات وزیراعظم شہباز شریف کو فراہم کر دیں۔۔

تفصیلات میں انسانی اسمگلرز کے نام، ایڈریس، فون نمبرز، بینک اکاؤنٹ نمبرز اور دیگر تمام اطلاعات شامل ہیں۔۔
باخبر ذرائع کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39 کا تعلق صوبہ پنجاب اور 34 کا تعلق سندھ سے ہے۔۔۔
خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 انسانی اسمگلرز متحرک ہیں۔۔۔۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 15 اسمگلروں کے نام، پاسپورٹ نمبرز کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ائل میں شامل کر دیئے ہیں۔۔۔
یہ اسمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔۔۔
حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق 4 اسمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا،ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہے۔۔
6 انسانی اسمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔۔۔۔۔تمام اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کردیئے گئے ہیں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.