معاشی میدان میں حکومت کی بڑی کامیابی:عالمی بینک 40ارب ڈالر دے گا،دہائیوں بعد ورلڈ بینک کے9ڈائریکٹرز کی پاکستان آمد

0

معاشی میدان میں حکومت کی بڑی کامیابی۔۔۔۔ 20 سال بعد عالمی بینک کے 9 ڈائریکٹرز کی پاکستان آمد ۔۔۔۔ وزیراعظم سے ملاقات۔۔۔ ورلڈ بینک پاکستان کو 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔۔۔۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات۔۔۔کہا عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ سات دہائیوں ہر محیط ہے.۔عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں ملکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعدد بڑے منصوبے تعمیر ہوئے جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔۔

وزہراعظم نے کہا پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ حاصل کیا۔۔عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی.عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو خوش آئند ہے۔۔۔

شہباز شریف نے کہا 20 ارب ڈالر سے پاکستان میں صحت، تعلیم، ترقیِ نواجوانان اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا.۔۔آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔۔عالمی بینک کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کے شکر گزار ہیں.۔۔ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے۔۔ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے

وفد سے بات چیت میں وزیراعظم نے کہا ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ابھی مزید سفر طے کرنا ہے۔۔ معیشت کی بہتری کا سہرا ٹیم کی کوششوں کو جاتا ہے۔۔ملکی برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے.۔شرح سود کم ہونے سے پیدواری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے.۔۔کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیںایف بی آر کی اصلاحات میں ڈیجیٹائیزیشن پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔۔بجلی شعبے کی اصلاحات سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور خسارے میں کمی لا رہے ہیں

وزیراعظم نے عالمی بینک کے وفد کو بتایا ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے پر کشش ماحول فراہم کیا گیا ہے، جو تمام سٹیک ہولڈرز کی شرکت کے منفرد نظام کے تحت کام کرتا ہے۔۔قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے۔۔وفد کے شرکاء نے پاکستان کے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کی تعریف کی۔۔

ملاقات میں میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، وزراء مملکت علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم، سینیٹر شیری رحمن، رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ، وزیرِ اعظم کی نمائندہ برائے پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی.

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.