پاک فوج کا خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن۔۔۔۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر بڑا آپریشن کیا۔۔
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔۔۔ علاقہ میں ممکنہ خارجی کے خاتمہ کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔۔۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔۔۔ صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب کاروائی کے دوران 30 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔۔۔ صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ