وفاقی کابینہ کو وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ای-آفس کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔۔۔
کابینہ کو بتایا گیا وفاقی حکومت کی تمام ڈویژنز میں ای-آفس کا استعمال 98 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور 39 ڈویژنز میں ای- آفس کا 100 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔۔
بین الوزارتی روابط کے حوالے سے 21 ڈویژنز میں ای- آفس کا نفاذ 100 فیصد ہو چکا ہے۔۔۔ کابینہ کو بریفنگ دی گئی میں بتایا گیا کہ وفاقی وزارتوں کے ماتحت اداروں اور حکومتی ملکیتی اداروں میں ای- آفس کے نفاذ کا آغاز کیا جا چکا ہے جن میں سے 176 اداروں میں ای- آفس کا نفاذ مکمل کر لیا گیا ہے۔۔۔
وزیراعظم نے بیرون ممالک پاکستانی مشنز میں خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تمام نظام کی ڈیجیٹائز یشن کرنے کی ہدایت کی تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خدمات کی فراہمی میں آسانی پیدا ہو سکے۔۔
وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت کی تمام وزارتوں اور محکموں میں ای – آفس کا نفاذ 20 مارچ 2025 تک 100 فیصد مکمل کیا جائے۔۔۔
وفاقی کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پر بین الاقوامی سمندری پانیوں میں متنوع سمندری وسائل کی حفاظت اور انکے پائیدار استعمال کی حوالے سے اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون کے تحت بین الاقوامی قانونی معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی۔۔اس اقدام میں پاکستانی ماہی گیروں کو فائدہ پہنچے گا۔۔
وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم کی سفارش پر کامران جہانگیر کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن تعیناتی کی منظوری دے دی۔۔۔
وفاقی کابینہ نے وزارت انسانی حقوق کی سفارش پر نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق میں بطور ممبر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری تعیناتی کے لیے 6 ناموں کو وزیراعظم اور پارلیمنٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کو بھیجنے کی منظوری بھی دے دی۔۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر صومالیہ کے لئے نیشنل آئیڈینٹیی سسٹم کے حوالے سے اڈینڈم 2 پر دستخط کی منظوری دی۔۔۔ یہ اڈینڈم ویری فکیشن سروسز، موبائیل اینرولمینٹ ایپلی کیشن اور آفیشل پیمینٹ گیٹ وے اور انفرااسٹرکچر سے متعلق ہے-
کابینہ کو بتایا گیا کہ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکشن کے حوالے سے صومالیہ کی مدد کر رہا ہے۔۔۔
وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر ڈاکٹر شاہد اسلم مرزا کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی تعیناتی کی منظوری دے دی۔۔۔
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں اور وزارت قومی صحت کی سفارش پر وطیم میڈیکل کالج، راولپنڈی کی رجسٹریشن کیلئے نظر ثانی درخواست قانون کی مطابق کاروائی کے لئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھجوانے کرنے کی منظوری دے دی۔۔
وفاقی کابینہ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سفارش پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کمیشن آف انکوائری تشکیل دینے کی منظوری دی۔۔۔
وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر ان لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹریبیونل (اپوائنٹمنٹ ، ٹرمز اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز، 2024 میں ترامیم کی منظوری دی۔۔۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 فروری 2025 کو ہونے والے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔۔