وزیراعظم کا ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ

0

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکہ کی پاکستان میں قائم مقام سفیر نٹالی بیکر سے ملاقات۔۔۔ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور بشمول دونوں ممالک کے مابین تجارت کے مزید فروغ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی، بالخصوص داعش اور فتنہ الخوارج سے لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے قریبی تعاون کو جاری رکھیں۔۔۔

امریکہ کی چارج ڈی افیئرز نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا نئی امریکی انتظامیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے گی۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.