چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنا نیا تین اسکرین والا فون لانچ کر دیا جو فولڈ ہو سکتا ہے۔۔۔۔ چین سے باہر پہلی بار فون کی فروخت شروع کی گئی ہے۔۔
فون کی قیمت 3660 امریکی ڈالر ہے جو پاکستان میں 10 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔۔۔ اگر اس پر پی ٹی اے کے ٹیکسز شامل کئے جائیں تو اس کی قیمت 13 لاکھ روپے سے تجاوز کر جائے گی۔۔۔
Mate XT نامی ٹرائی فولڈ موبائل کی چین سے باہر فروخت ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب چین امریکہ تجارتی تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔۔۔ کمپنی کو امید ہے کہ دنیا بھر میں نئے فون کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔۔