یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لئے روس اور امریکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوئی۔۔ چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں دونوں ممالک نے بات چیت کو جاری رکھنے اور جنگ کے خاتمے کے لئے تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔۔
جنوری 2022 کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کا یہ پہلا رابطہ تھا۔۔۔ مذاکرات میں امریکہ کی نمائندے وزیر خارجہ مارکو روبیو جبکہ روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کی۔۔
ملاقات میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے۔۔۔
دونوں فریقوں کا کہنا ہے کہ پہلی اعلیٰ سطح کی ملاقات کے نتیجے میں کسی پیش رفت کا امکان کم ہے اور کسی بھی حتمی مرحلے تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آج کی میٹنگ مذاکرات کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ دیکھا جائے گا کہ آیا روس یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں۔
خیال رہے کہ اس بات چیت میں یوکرین کو مدعو نہیں کیاگیا ہے جس پر یوکرینی صدر زیلنیسکی کا کہنا ہے کہ ریاض بات چیت سےمتعلق انہیں کچھ علم نہیں اور یوکرین کو شامل کیے بغیر اس کے بارے میں کسی بھی چیز یا معاہدے کو تسلیم نہیں کرسکتے۔