وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک۔۔۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کمیٹی قائم کر دی۔۔۔
رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی 8 رکنی کمیٹی کے کنوینر مقرر ۔۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔۔۔
کمیٹی جامع تجاویز اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم Rationalizing Pakistan”s Mission Abraod کی مرکزی کمیٹی کو پیش کرے گی…
پاکستانی سفارت خانوں کی اصلاح اور کارکردگی بڑھانے کے لئے قائم مرکزی کمیٹی نے 15 فروری کو ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا…
کمیٹی کا پہلا اجلاس کل (جمعرات) کو بلال اظہر کیانی کی صدارت میں ہوگا…
وزارت داخلہ، تجارت،خارجہ،خزانہ، اطلاعات ونشریات اور اوورسیز پاکستانیز کی وزارتوں کے ایڈیشنل سیکریٹری ذیلی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔۔۔
کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے جوائنٹ سیکریٹری کو بھی ذیلی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔۔
ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کی مجموعی کارکردگی، ڈھانچے، درپیش مسائل کا تفصیلی تجزیہ کرے گی۔۔ذیلی کمیٹی پاکستانی سفیروں کو بھی فرداً فرداً بلائے گی اور ان سے تجاویز لے گی۔۔ ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کی سیاسی ومعاشی کاوشوں کا جائزہ لے گی
ذیلی کمیٹی یہ بھی تجویز کرے گی کہ کس ملک میں سفارت خانے کے کام کی نوعیت کیا ہے؟سفارتی عملے کی تعداد کتنی ہے؟
ذیلی کمیٹی یہ دیکھے گی کہ کن ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کا حجم ،امور کی انجام دہی کا دائرہ کارکیا ہو اور کتنی افرادی قوت ہونی چاہیے۔۔۔ ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے، موجودہ حالات کے مطابق اصلاحات کے لئے اقدامات بھی تجویز کرے گی
ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کے لئے قومی ضروریات اور مقاصد کے مطابق اہداف کا تعین بھی کرے گی
ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں اور سفارت کاروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے طریقہ کار کے تعین سے متعلق بھی تجاویز دے گی۔۔ ذیلی کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کام کی انجام دہی کے لئے کسی ماہر اور سفارتی شخصیت کی مدد بھی حاصل کرسکتی ہے
بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذیلی کمیٹی کو اس کے کام کی انجام دہی میں مکمل معاونت فراہم کریں