کراچی میں پاکستان کے پہلے نیشنل کنٹینر بیسڈ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔۔۔۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال نے این ای ڈی یونیورسٹی میں ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا۔۔۔
ڈیٹا کنٹینر پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹنک کی سہولت فراہم کرے گا۔۔۔ملک کی تمام جامعات کو آئی ٹی اور تحقیق کی سہولتیں بھی فراہم کرے گا۔۔۔ پاکستان خطے کے لیے رابطے کی ڈیجیٹل راہداری بن سکتا ہے۔۔ انٹرنیٹ ڈیٹا حب انٹرنیٹ سہولتوں میں تعطل کو بہتر کرے گا۔۔۔ پاکستان کی جامعات کی گلوبل کنٹویٹی کو بہتر کرے گا
ڈیٹا بیسڈ کنٹینر پر 60 لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔۔۔۔۔یہ ایسٹرو لیب ڈیٹا سینٹر پاکستان کی 500 جامعات کے لیے خدمات فراہم کرے گا۔۔
یہ سینٹر 100 گیگا کی مکمل ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرے گا۔۔۔7 ہزار کلومیٹر طویل فائبر نیٹ ورک جس کے ذریعے 75 سے زائد ہائر ایجوکیشن اداروں تک رسائی ممکن ہوگی
نیشنل ڈیجیٹل لائبریری، مقامی کلاؤڈ ، نیشنل ویڈیو کانفرنسنگ نیٹ ورک ، انفارمیشن سمیت دیگر کو سہولت فراہم کریگا۔۔ این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم نیا ڈیٹا سینٹر، تعلیمی خدمات کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا
وفاقی وزیر احسن اقبال نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں پروجیکٹ پر کام کرنے والوں کو مبارک باد دی۔۔۔
وفاقی وزیر نے کہا پاکستان نے کوریا کو پانچ سالہ پلان بنا کر دیئے۔۔۔متحدہ عرب امارات کو ایمریٹس ائیر لائن بنانے میں مدد کی۔۔۔آج وہ ہمارے رول ماڈل ہیں جن کو ہم نے سکھایا ۔۔۔۔
احسن اقبال نے کہا کوریا کے وزیر اعظم پاکستان تشریف لائے ، وہ کہتے تھے جنوبی کوریا کی عوام اس مدد کو نہیں بھلا سکتے۔۔۔جو پاکستان نے ان کیلئے کی۔۔۔ہم نے اڑان بھی بھری ، ہماری اپنی غلطیوں سے ہم نے ہر اڑان کو کریش کیا۔۔۔۔کیا ہمارے پاس مزید موقع ہے ؟ کہ ہم تجربے کرتے رہیں۔۔۔
Trending
- پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ آذربائیجان
- پانچ سالہ نجکاری منصوبہ قومی اسمبلی میں پیش،پی آئی اے،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری اولین ترجیح
- غزہ پر مکمل قبضے کے خلاف اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، متبادل حل کا مطالبہ
- پاک فوج کی بہادری ناقابلِ شکست ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
- جولائی میں 2ارب 70کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹس پر وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
- خیبرپختونخوا کے27 اضلاع کی135 بلدیاتی نشستیں خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
- ٹرمپ نے ابراہام معاہدے کے ذریعے مشرق وسطیٰ کے اتحاد کا مطالبہ کر دیا
- ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 46 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا