نیویارک:اسحاق ڈار کی انتونیو گوتریس،سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

نیویارک میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، سعودی نائب وزیر خارجہ اور ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔۔ملاقاتوں میں علاقائی امن و استحکام ، دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔۔۔اسحاق ڈار نےافغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ’سمٹ آف دی فیوچر‘ اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ضروری ہے۔۔

اسحاق ڈار کی فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کہا پاکستان دو ریاستی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر عبدالکریم الخیریجی سے مُلاقات کی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی قیادت میں سعودی عرب کی شاندار ترقی کو سراہا۔۔۔۔دونوں مُلکوں کے مابین گہرے تزویراتی اور معاشی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں مُلکوں نے معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا۔۔

تجارت، سرمایہ کاری اور کمرشل شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ، دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطٰی کی حالیہ صورتحال بالخصوص غزہ اور مغربی کنارے پر انسانی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔۔۔۔۔۔

ہنگری کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں جانب سے تجارت اور معیشت کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کا اعادہ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے