پاک ترک مشترکہ مشرقیں اتاترک ہشتم اختتام پذیر

چیرات: پاکستان اور جمہوریہ ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاک ترک مشترکہ مشق اتاترک اختتام پذیر ہوگئیں۔

پاکستان کے علاقے چیرات میں دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں میں  پاکستان اور جہوریہ ترکیہ کے تمام رینکس کے افسران نے شرکت کی ۔

کمانڈر 11 کور نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جمہوریہ ترکیہ کے بریگیڈیئر جنرل احمد عاسک نے   نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ فوجیوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔

مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا تھا اور ساتھ ہی ساتھ دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو بڑھانا تھا۔ حصہ لینے والے دستوں نے مشترکہ تربیت/ مشق سے بہت فائدہ اٹھایا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے