وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا۔۔۔
اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔۔۔
آرمی چیف کے دورہ برطانیہ سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔۔۔پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔۔۔
تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا۔۔۔مٹھی بھر شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں۔۔۔
جو کوئی بھی پاکستان کی سالمیت، بقاءاور مفاد کو نقصان پہنچائے گا اس کے لئے قانون موجود ہے،محب وطن پاکستانیوں نے شرپسند عناصر کی اس مہم کو مسترد کر دیا ہے۔۔۔۔
عطا تارڑ نے کہا پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔۔۔معیشت میں واضح بہتری آ رہی ہے، معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں۔۔ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔۔۔بیرون ملک پاکستانیوں کا ترسیلات زر بھجوانے میں اہم کردار ہے۔۔۔
انہوں نے کہا ایک طرف بیرون ملک پاکستانی ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں اور دوسری جانب شرپسند ٹولہ پاکستان سے دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔۔۔اس ٹولے نے انتشار پھیلایا، نفرتیں اور تقسیم پیدا کی۔۔اس ٹولے نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جناح ہاﺅس کو آگ لگائی، اس پر حملہ کیا۔۔۔اس ٹولے نے شہداءکی یادگاروں کو مسمار کیا۔۔۔
عطا تارڑ نے کہا ایسے لوگ جو پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں، پاکستان کے مفاد اور سالمیت کی خاطر شہید ہو جائیں، اس ملک کی سلامتی کیلئے اپنا خون بہا دیں ان سے کسی کیا دشمنی ہوگی۔۔۔تحریک انصاف کے بدبختوں نے شہداءکی یادگاروں کو بھی نہیں چھوڑا۔۔۔۔پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔۔تحریک انصاف نے دشمن کے ایجنڈے پر چلتے ہوئے ان کی خواہش پورا کرنے کی کوشش کی۔۔۔تحریک انصاف دہشت گردوں کو پاکستان لائی اور انہیں اپنا دوست بنایا
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت کی۔۔۔پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کچھ کیا اس کے شواہد موجود ہیں۔۔۔
انہوں نے ک ہا بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھے۔۔۔آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔۔ قانون کے اندر رہتے ہوئے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔قانون مذموم مہم چلانے والوں کے خلاف حرکت میں آئے گا۔۔۔
عطا تارڑ نے کہا جہاں ملکی مفاد کی بات ہو، تحریک انصاف کے لئے یہ بات ہضم کرنا مشکل ہے۔۔۔ان کے لئے پاکستان کوئی معنی نہیں رکھتا۔۔۔انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کے خلاف احتجاج کیا
وفاقی وزیر نے کہا آپ جو مرضی کوشش کرلیں، پاکستان ترقی کرے گا۔۔۔آپ کی پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی۔۔۔تحریک انصاف کی سیاست زوال کا شکار ہے۔۔۔ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے اس لئے یہ کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں اور کبھی آرمی چیف کے دورے پر احتجاج کرتے ہیں۔۔۔
