عمران خان کی رہائی کی حکمت عملی بنانےوالی کمیٹی دھڑے بندی کا شکار

تحریک انصاف کا بانی کی رہائی کے لیے نئی حکمت عملی بنانے کے لیے قائم کمیٹی بھی دھڑے بندی کا شکار ہوگئی۔۔۔

پارٹی ذرائع کے مطابق گیارہ رکنی کمیٹی 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی۔۔۔۔

تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی نے 11 رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی۔۔۔ زیلی کمیٹی کا گذشتہ روز چار بجے اجلاس بلایا گیا تھا۔۔

اجلاس کے لئے علی محمد خان،صاحبزادہ حامد رضاء روف حسن اور دیگر انتظار کرتے رہے۔۔۔۔۔سلمان اکرم راجہ،عمر ایوب سمیت کوئی بھی رہنما اجلاس میں شریک نہ ہوا،

سلمان اکرم راجہ سمیت چار دیگر ارکان نے الگ سے مشاورت کرلی۔۔۔کمیٹی کے دیگر ارکان سے مشاورت نہیں کی گئی۔۔

عمر ایوب کی سربراہی میں 11 رکنی سیاسی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے حکمت عملی بنائے گئی تھی۔۔

ذیلی کمیٹی میں اسد قیصر، شبلی فراز، جنید اکبر، میاں اسلم اقبال شامل تھے۔۔۔شاہ فرمان، صاحبزادہ حامد رضا، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، علی محمد خان اور روف حسن کمیٹی کا حصہ تھے

گیارہ رکنی سیاسی ذیلی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے حکمت عملی اور تجاویز مرتب کرے گی۔۔۔

گیارہ رکنی کمیٹی نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چار ارکان نے الگ الگ اجلاس کیے۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے