تیسری فٹنس چیلنج نیشنل چیمپین شپ 2025 پاکستان آرمی کے نام

پشاور : تیسری فٹنس چیلنج نیشنل چیمپئن شپ 15 سے 18 فروری 2025 کو پشاور میں منعقد ہوئی ۔ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پولیس سمیت دیگر دس مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔

پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سابقہ ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کیا۔ پاکستان آرمی نے 16 گولڈ، 6 سلور اور ایک براؤنز میڈل حاصل کیے۔

مین اور وومن ٹیم ایونٹ میں بھی پاکستان آرمی نے گولڈ میڈل جیتا۔ چیمپئن شپ میں مین سنگل، وومن سنگل، مین ڈبل، وومن ڈبل، مکس ڈبل اور ٹیم ایونٹ شامل تھے۔

کے پی کے ٹیم نے تین گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پولیس نے ایک گولڈ میڈل جیت کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

پاکستان آرمی پولیس اور دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار مہارت اور فٹنس کا مظاہرہ کیا۔ پشاور میں ہونے والی اس چیمپئن شپ کو شائقین نے بے حد سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے