متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزا گائیڈ لائن جاری کر دی۔۔
پاکستان میں یو اے ای کے سفارتخانے نے ویزا گائیڈ لائن میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سب درخواست دہندگان کے لیے ویزا پراسیس فیس 69 امریکی ڈالرز فی کس مقرر کی گئی ہے۔۔۔
ماسوائے ملازمت ویزا کے تمام ویزوں بشمول وزٹ, سیاحتی و فیملی ویزا کے لئے درخواست دہندہ خود آن لائن اپلائی کرے گا۔۔۔ویزا اپلائی کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو سفارت خانہ/ ویزا سینٹر طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھیجا جاے گا۔۔۔
درخواست دہندہ کو کچھ اہم ہدایات کا خیال رکھنا ہوگا۔۔۔درخواست دہندہ کو ویزا اپلیکیشن دستاویز کا ثبوت ساتھ رکھنا ہو گا۔۔۔درخواست دہندہ کو اپنی/ والدین/ سپانسر کی گذشتہ 6 ماہ کی دستخط/مہر شدہ بنک اسٹیٹ مینٹ ساتھ رکھنا ہو گی۔۔ دستخط/مہر شدہ بنک اسٹیٹ مینٹ میں 5 ہزار امریکی ڈالرز یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے
ہوٹل ریزرویشن, گھر, احباب یا رشتہ دار کے گھر کی دستاویز ساتھ لانا ہو گی۔۔۔سفارت خانے یا ویزا سینٹر آتے ہوئے کنفرمڈ ریٹرن ائیر ٹکٹ ساتھ لانا ہو گا۔۔۔۔اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لانا ہو گا۔۔۔۔
اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا کم از کم 6 ماہ کے لیے ویلڈ ہونا ضروری ہے۔۔۔69 امریکی ڈالرز فی ویزا درخواست مخصوص الفلاح بنک اکاونٹ میں جمع کرانا ضروری ہو گا۔۔۔۔۔اس جمع شدہ ویزا فیس کی اصلی رسید سفارت خانہ یا ویزا سینٹر آتے ہویے ساتھ لانا ضروری ہے۔۔۔
5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ویزا سینٹر آنا ضروری نہیں ہے۔۔۔5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے صرف سفید بیک گراونڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویر ضروری ہو گی۔۔۔5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر میں دھوپ والے چشمے نہیں ہونا چاہیں۔۔5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر میں وہ باقاعدہ طور پر.مناسب انداز میں تشریف رکھے ہوں۔۔۔
6 برس سے 15 برس کے بچوں کے لیے تصویر لانے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔6 برس سے 15 برس کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں ہی لی جائے گی۔۔۔
15 برس یا اس سے زائد عمر کے بچوں کآ ویزا سینٹر آنا ضروری ہو گا۔۔۔15 برس یا اس سے زائد عمر کے بچوں کآ سارا پراسیس بالغ افراد کی طرح ویزا سینٹر میں ہی ہو گا۔۔
5 برس اور اس سے زائد الالعمر افراد کا ویزا سینٹر میں بائیو میٹرک اور ویزا پراسیس مکمل کیا جائے گا۔۔۔

