حکومتِ سندھ اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کی جانب سے سندھ کے طلباء کے لئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔۔۔
سندھی طلباء کے لئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے 6 گریجویٹ اسکالرشپس دی جائیں گی۔۔۔
اسکالرشپس بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے منسوب کی جائیں گی اور سالانہ گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا حصہ ہوں گی۔۔۔
گزشتہ سال سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک طالب علم کو اسکالرشپس فراہم کی گئیں تھیں۔۔۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے یہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں کیا گیا۔۔۔۔
تقریب کی میزبانی پروفیسر اسٹیفن بلیتھ، پرنسپل لیڈی مارگریٹ ہال نے کی۔۔۔ بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو مصنفہ اور مورخ وکٹوریا اسکو فیلڈ،، سندھ اور بلوچستان کے سینئر حکام او پی پی کے اہم شخصیات تقریب موجود تھیں۔۔۔
فنڈ کے تحت ہر سال سندھ کے 6 طلباء کو آکسفورڈ کی لیڈی مارگریٹ ہال میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کی جائے گی
تین بے نظیر اسکالرشپس طالبات کو دی جائیں گی۔۔۔ تین اسکالرشپس شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپ کے تحت دی جائیں گی
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا او پی پی کم وسائل والے رکھنے والوں کے لئے دروازے کھول رہا ہے اور پاکستان کے باصلاحیت طلباء کے لئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔۔۔سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے او پی پی کے ساتھ اپنے صوبوں کے طلباء کے لئے اسکالرشپ پروگرام شروع کیے ہیں۔۔یہ اسکالرشپس سندھ کے طلباء کو دنیا کے بہترین تعلیمی ادارے میں پڑھنے کا موقع فراہم کریں گی،
آکسفورڈ یونیورسٹی میں سندھی طلبہ کیلئے اسکالرشپس کا اعلان
