ترکیہ کے مالیاتی اور کاروباری مرکز استنبول اس وقت تاریخ کی بدترین برفباری سے نبرد آزما ہے۔۔۔ معمولات زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔۔۔ لوگ گھروں میں محصور ہیں۔۔۔
استنبول میں 5 روز سے جاری برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔۔۔سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابرا ہے۔۔۔
استنبول ایئرپورٹ پر 250 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔۔۔ سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔۔۔ نجی ادارے کے ملازمین کو ہوم فرام ورک کی ہدایت کر دی گئی ہے۔۔۔
سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے اب تک 27 ہزار ٹن نمک استعمال کیا جا چکا ہے۔۔۔ مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے جس کے باعث انٹرنیٹ کی اسپیڈ بھی سست روی کا شکار ہے۔۔۔ لوگوں کو زاتی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔
استنبول کی بندرگاہ پر بھی کام بند پڑا ہے۔۔۔ بحری تجارت متاثر ہوئی ہے۔۔۔ سمندری مواصلات میں بھی خلل ہے۔۔
