پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے پلیئنگ الیون بھارت سے میچ جیتنے کے لئے پُرامید ہے۔۔۔ ٹیم میں میچ جیتنے کی صلاحیت موجود ہے۔۔۔
دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہماری ٹیم پوری طرح تیار ہے، کھلاڑی فارم میں ہیں، مجھے پوری امید ہے پاکستان جیتے گا۔۔۔ ہماری ٹیم پوری طرح تیار ہے اور کھلاڑی فارم میں ہیں، مشکلیں آتی ہیں لیکن مجھے پوری امید ہے پاکستان جیتے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ جیتیں یہی ہاکستان کے لیے بڑا انعام ہے، پاکستان ٹیم ہارے یا جیتیں ہم اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔