طلباء و طالبات کا پشاور میں سپیشل سروس گروپ کے پیرا ٹرینگ سکول کا دورہ

پشاور : خیبرپختونخوا کے مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے پشاور میں سپیشل سروس گروپ کے پیرا ٹرینگ سکول کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات کو پیراٹروپرز کو دی جانی والی ٹرینگ اور انکے زیر استعمال سامان کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

سپیشل سروس گروپ کے ماہر انسٹرکٹرز نے پیرا جمپ اور سکائی فری فال کی تربیت کے متعلق بریفنگ دی ۔طلباء و طالبات نے زیر استعمال سامان میں خصوصی دلچسپی لی اور خود بھی ٹاور سے جمپ لگانے کا تجربہ حاصل کیا۔

طلباء و طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول کے دورے کو مفید قرار دیا اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔طلبا کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور سپیشل سروس گروپ کی ٹریننگ کو دیکھ کر ہمارا بھی سر فخر سے بلند ہوا اور ہمارے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ اور ولولہ پیدا ہوا کہ ملکی دفاع میں اپنا کردار ادا کریں۔

طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ آج پتہ چلا کہ کس طرح پاک فوج جان پر کھیل کر ملک کا دفاع کرتی ہے۔ آج ہم نے ہوابازوں کے زیرِ استعمال سامان اور ٹرینگ کا خود عملی مظاہرہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے