وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ ، میڈیکل کالجز کی ماہانہ فیس ایک لاکھ روپے مقرر

اسلام آباد : وفاقی وزارت صحت نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیس میں بڑی کمی کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزارت صحت کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 12 لاکھ روپے فیس رواں سال سے لاگو ہو گی ، اس سے قبل پرائیویٹ میڈیکل کالجز طلبہ سے سالانہ 30 لاکھ روپے تک فیس لے رہے تھے۔

حکام کے مطابق ہائی پاور کمیٹی نے اپنی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو بھجوا دی ہیں، ہائی پاور کمیٹی وفاقی وزارتِ صحت اور پی ایم ڈی سی کے افسران پر مشتمل ہے۔ اسحاق ڈار کی منظوری کے بعد تجویز پی ایم ڈی سی کونسل سے منظور کرائی جائے گی۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسحاق ڈار کو دو خطوط لکھ چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے