وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان۔۔۔۔ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذری کمپنیوں میں چار معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔۔۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں پی ایس او نے کہا ہے آذری کمپنی سوکار کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت سنگاپور میں ایک جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی کھولی جائے گی۔۔۔ نئی مشترکہ کمپنی پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئے تیل و گیس کی بلا تعطل فراہمی کو ممکن بنائے گی۔۔
پاکستان کے شمالی علاقوں میں پائپ لائن بچھانے کیلئے بھی پی ایس او اور سوکار کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔۔ پائپ لائن کی تنصیب سے شمالی علاقوں کو تیل کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔۔۔ اس سے آئل کنٹینرز سے جان چھوٹ جائے گی۔۔
ایک سہ فریقی معاہدہ طے پایا ہے جس میں پاکستان اسٹیٹ آئل اور پاکستان ریفائنری شامل ہے۔۔۔ اس معاہدے کے تحت آذری کمپنی سوکار کے ساتھ پاکستان میں ریفائنریز کے انتظام اور تکنیکی معاملات پر خدمات لی جائیں گی۔۔۔
چوتھے معاہدے میں پاکستان اسٹیٹ آئل، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور دیگر پاکستانی ادارے آذربائیجان کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ تیل و گیس کی خریداری کریں گے۔۔۔
