سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 28 فروری کو 4 اہم درخواستوں پر سماعت کرے گا۔۔۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے آئینی بینچ کی کاز لسٹ جاری کر دی۔۔۔
8 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست کو آئینی بینچ نے سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔۔۔۔ یہ سماعت 28 فروری کو کی جائے گی۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کی سانحہ 9 مئی اور پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی پر انکوائری کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے۔۔۔ آئینی بینچ اس درخواست پر بھی 28 فروری کو سماعت کرے گا۔۔۔
الیکشن کمیشن کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست کی سماعت بھی آئینی بینچ کے روبرو 28 فروری کو ہو گی۔۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 28 فروری کو سماعت کرے گا
