کاروباری گٹھ جوڑ کی اطلاع دیں اور انعام کے حقدار بنیں۔۔۔۔۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان )Competition Commission of Pakistan) نے عوام کیلئے انعامات کا اعلان کر دیا۔۔۔
کون سا تاجر کون سی انڈسٹری اور کون سا سیکٹر گٹھ جوڑ کر کے عوام کو مہنگی اشیا فروخت کر رہا ہے۔۔۔مسابقتی کمیشن کی اشیاء و خدمات کی گٹھ جوڑسے قیمتیں فکس کرنے والوں کے خلاف عوام کو اطلاع دینے کی اپیل
کمیشن نے کہا ہے کارٹلائزیشن اور گٹھ جوڑ ملک کی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہے
کمیشن کے مطابق سپلائرز کا گٹھ جوڑ کے ساتھ قیمتیں فکس کرنا یا سپلائی کنٹرول کرنا جرم ہے
کمیشن نے کہا ہے کہ بزنس کارٹل کی معلومات فراہم کرنے والے کو 2 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کا انعام ملے گا
معلومات دینے والوں کا نام مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا۔۔
مسابقتی کمیشن نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ شراکت داری کریں، غیر قانونی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کریں، اور قومی ہیرو بنیں۔۔۔۔
