کیپٹل مارکیٹ میں Bulls اور Bears کی گھمسان کی جنگ ۔۔۔۔ مارکیٹ کھلتے ہی Bulls نے کاروبار کا کنٹرول سنبھالا اور صرف آدھ گھنٹے میں ڈیڑھ ہزار پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ جلد ہی Bears نے Bulls کو مار بھگایا۔۔۔ فروخت کا دباؤ شروع ہوا اور مارکیٹ ریڈ زون میں چلی گئی۔۔۔ اختتامی سیشن میں خریداری کے باعث 198 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 528 پر بند ہوا۔ ۔۔۔۔
مارکیٹ میں 49 کروڑ 60 لاکھ حصص کے سودے انتیس ارب روپے میں طے پائے ۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 25 ارب روپے منافع کمایا ۔۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 129 ارب روپے رہی۔۔۔۔