چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عمران خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔۔۔۔ عمران خان نے جیل کے اندر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ دیکھا
عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ مانگا ہے، انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے ایکس پر کی گئی پوسٹوں سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بھی بات نہیں ہے ۔۔۔۔
فیصل چودھری ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج 10 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی ہے انہوں نے کہا پاکستان کی کرکٹ محسن نقوی کی وجہ سے تباہ ہوئی ہے۔۔ میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے نمبرز پر نہیں آئی۔
بانی نے کہا شیر افضل مروت کو کافی بار وارننگ دی لیکن انھوں نے اپنا طرز عمل ٹھیک نہیں کیا ان کو اسی کے مطابق ڈیل کیا جائے گا اور ظاہر ہے پھر ان کو پارٹی سے پہلے ہی نکال دیا گیا۔