روزویلٹ ہوٹل کی لیز منسوخ:پی آئی اےکی سالانہ22کروڑ ڈالر آمدنی ختم

0

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کی لیز منسوخ کر دی جس کے بعد قومی فضائی کمپنی کو 22 کروڑ ڈالر کی آمدنی رک گئی۔۔۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ آنے والے تارکین وطن اور بے گھر لوگوں کیلئے نیویارک کی شہری حکومت نے پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو ایک سال کی لیز پر لیا تھا۔۔ گذشتہ سال فروری میں 22 کروڑ ڈالر سالانہ کی لیز کی گئی تھی لیکن اب نیویارک کے میئر نے لیز کو ختم کر دیا ہے۔۔

روزویلٹ ہوٹل کو نیویارک کی شہری حکومت نے Center and Humanitarian Emergency Response and Relief Center بنایا تھا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکین وطن پر سخت موقف کے بعد اب یہ سینٹر بند کر دیا گیا ہے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.